26 جنوری، 2025، 10:35 AM

کابل، ایرانی وزیر خارجہ کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات

کابل، ایرانی وزیر خارجہ کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابل میں طالبان حکام کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کابل میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایرانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے متقی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس ملاقات سے تہران اور طالبان کے درمیان تعلقات کی سطح میں بہتری آئے گی۔

یادر ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے ہیں۔ ایران اعلی اقتصادی وفد بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ کابل کے دورے پر گیا ہے۔

News ID 1929849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha